Khalid Butt passed Away
Khalid butt passed away
پاکستان کے معروف اداکار و ہدایت کار خالد سلیم بٹ 76 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئے۔
موت کی وجہ جگر اور گردے سے متعلق بیماریوں سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کو بتایا گیا تھا۔
اُن کی نماز جنازہ کل بروز ہفتہ بعد از نماز عصر لاہور میں ادا کی جاٸے گی۔
غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق خلد سلیم بٹ ڈرامہ خٸی کی شوٹنگ کے دوران بیمار ہوٸے جو بعد میں اُن کی موت کی وجہ بنی۔
بٹ نے اپنے کیریئر کا آغاز 70 کی دہائی میں اردو اور پنجابی دونوں فلموں کے ساتھ ساتھ ٹیلی ویژن سیریز میں بھی کیا۔
حنا خواجہ بیات، سمیع خان، ٹیپو شریف اور صبا قمر سمیت کئی اداکاروں اور میڈیا شخصیات نے آن لائن تعزیت کا اظہار کیا۔
پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے بھی جمعرات کے روز ایکس ایکس پر خراج عقیدت پیش کیا۔
خلد سلیم بٹ نے بہت سے ڈراموں اور فملوں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاٸے۔ فلموں اور ڈراموں کی تفصیل درج ذیل ہے۔
Khalid butt passed away
Khalid Butt Passed Away
:فلمیں
2015
میں شاہ
2016
میں رحمت نواب
2018
میں سائیکل گرل کوک ایٹ ڈھابہ اور وجود
2022
میں دہلی گیٹ
ٹیلی ویژن سیریل
1980
میں ڈرامہ تیسرا کنارا میں بطور سکندر کردار ادا کیا۔
1989
میں ڈرامہ نیلے ہاتھ میں بطور محمد دین کام کیا
1999
میں ڈرامہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بوٹا کے والد کا کردار نبھایا۔
2002–2003
میں ڈرامہ لنڈا بازار
2005
میں ڈرامہ اپنے ہوئے پرائے میں بطور ماما سلامت کام کیا
2011
میں خدا اور محبت میں بطور شاکر کام کیا۔
2011–2013
میں ڈرامہ لو ، لاٸف اور لاہور میں بطور میاں جی
2012
١۔ کچھ پیار کا پاگلپن میں بطور کرن کے والد
٢۔ دُرِ شہوار میں منصور کے والد کا کردار ادا کیا۔
٣۔ ڈرامہ مل کے بھی ہم نہ ملے
2015
میں عشق عبادت
2016
کے ڈرامے
١۔شام ڈھلے
٢۔ ڈرامہ پری زاد۔
٣۔ ڈرامہ خوبصورت
2017
١۔ آدھی گواہی۔
٢۔ ہری ہری چوڑیاں۔
٣۔ امام زمین
٤۔ مجھے جینے دو۔
٥۔ نیلم کنارے
٦۔ لال عشق
2018
١۔ رشک
٢۔ میں ہار نہیں مانوں گی۔
٣۔ ادھوری کہانی۔
٤۔ بول کفارہ
2019
١۔ قسمت
٢۔ جی ٹی روڈ
2020
١۔ سزاِ عشق
٢۔ تم سے کہنا تھا۔
٣۔ تیرا آنگن۔
2022
میں ڈرامہ عشقِ لا
2023
میں جیون نگر اور آخری ڈرامہ خٸی جو ابھی حال ہی میں جیو ٹی وی پر نشر ہونا شروع ہوا